لیلۃ القدرفضائل و مسائل

Scroll down to download the PDF

لیلۃ القدرفضائل و مسائل

 متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن ﷾

 لیلۃ القدر کی فضیلت

 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"من قام لیلۃ القدر ایمانا واحتسابا غفر لہ ماتقدم من ذنبہ۔"

(📚 صحیح بخاری ج1ص270، باب فضل لیلۃ القدر)

 ترجمہ: جس شخص نے ایمان کی حالت میں خلوصِ نیت سے لیلۃ القدر میں عبادت کی تو اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں۔

 فضیلت کے حصول کی شرائط

 رسول اللہ ﷺ نے دو شرطیں ذکر فرمائی ہیں:

مومن ہونا: عبادت کرنے والے کا عقیدہ صحیح ہو۔ اگر عقیدہ غلط ہو تو ایک نہیں، ہزار لیلۃ القدر بھی عبادت کر لے، کچھ حاصل نہ ہوگا۔

عقیدہ بنیاد ہے، اگر بنیاد کمزور ہو تو عبادت کی عمارت کھڑی نہیں ہوگی۔ ہمیں عقائدِ اہل السنت والجماعت پر مضبوطی سے قائم رہنا چاہیے۔

نیت کا خالص ہونا: عبادت میں ریا کاری اور دکھاوا نہ ہو، ورنہ ساری محنت ضائع ہو جائے گی۔

 عبادت سے کن گناہوں کی معافی ہوتی ہے؟

 اس حدیث اور دیگر احادیث میں جو عبادت کے ذریعے گناہوں کی معافی کا ذکر ہے، اس سے مراد صغیرہ گناہ ہیں۔

 کبیرہ گناہوں کی معافی کے لیے توبہ لازم ہے، اور حقوق العباد کی معافی کے لیے یا تو حق ادا کرنا ہوگا یا صاحبِ حق سے معافی لینا ہوگی۔

 لیلۃ القدر کون سی رات ہے؟

 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"تحروا لیلۃ القدر فی الوتر من العشر الاواخر من رمضان۔"

(📚 صحیح بخاری ج1ص270)

 ترجمہ: لیلۃ القدر کو آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔

 طاق راتیں: 21، 23، 25، 27، 29

 اسی طرح حضرت عبادہ رضی اللہ عنہ نے سوال کیا تو نبی کریم ﷺ نے مسند احمد (📚 ج16، ص399، رقم 22612) میں بھی یہی جواب دیا۔

 لیلۃ القدر کی مخصوص دعا

 حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

اللہم انک عفو تحب العفو فاعف عنی

(📚 سنن ابن ماجہ، ص274، باب الدعاء بالعفو والعافیۃ)

 ترجمہ: اے پروردگار! آپ بہت معاف فرمانے والے ہیں اور معاف کرنے کو پسند بھی فرماتے ہیں، مولائے کریم! مجھے معاف فرما دیں۔

 لیلۃ القدر میں غیر ضروری کاموں سے اجتناب کریں

 افراط و تفریط کی چند عام مثالیں

 مساجد پر چراغاں

 خصوصی اعلانات کر کے صلوٰۃ التسبیح کا اجتماعی اہتمام

 فضولیات میں مشغول رہنا

 دعا: اللہ تعالیٰ ہمیں اس رات میں عبادت کی توفیق عطا فرمائے اور اسے ہمارے لیے ذریعۂ بخشش بنا دے۔

 آمین یا رب العالمین


Click to download the PDF.

پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کلک کریں۔

Click to download the PDF.