آپ ﷺ کی زیارت کی وجہ سے رشتے داروں کی موت بھول جانا
احد
کی لڑائی ہورہی ہے، پورے مدینہ میں کسی نے یہ خبر پھیلا دی کہ نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم شہید کر دیئے گئے ہیں، پورے مدینہ پر رنج وغم کے بادل چھا گئے ہیں تمام
لوگ بے چین و بے قرار ہو کر گھروں سے نکل پڑے ہیں ، ایک انصاری خاتون بھی دیوانہ
وار لوگوں سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق دریافت فرما رہی ہیں ، ان کو
بتایا گیا ہے کہ تمہارے بھائی ، باپ، شوہر سب شہید کئے جاچکے ہیں، لیکن اس خاتون
پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے۔
بس
وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں صحیح خبر معلوم کرنے کے لئے بے چین
ہے ، جب ان خاتون کو معلوم ہو گیا کہ یہ خبر کسی دشمن نے اڑا دی ہے اور حضور صلی
اللہ علیہ وسلم بقید حیات ہیں تو ان کو اطمینان ہوا۔ (صفة الصفوق لابن الجوزی)
میں
بھی، اور باپ بھی، شوہر بھی، برادر بھی فدا
اے
شہہ دیں ترے ہوتے ہوئے کیا چیز ہیں
0 تبصرے
Please do not enter any spam link in the comment box
براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں