خواتین اسلام کے کارنامے سیدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کا کردار The role of Syeda Khadijatul Kubra Khawateen E Islam Ke Karnamay

The role of Syeda Khadijatul Kubra  Khawateen E Islam Ke Karnamay

  خواتین اسلام کے کارنامے  

تاریخ اسلام کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتاہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے آپ کو کسی نہ کسی عورت کا کردار نظرآئے گا،

ماں کی شکل میں یا بہن کی شکل میں،یا بیوی کی شکل میں،یابیٹی کی شکل میں،دنیاکاکوئی کامیاب انسان ایسانہیں کہ جس کے پس منظرمیں کسی عورت کا کردار نظرنہ آتاہے۔

سیدہ خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کا کردار

نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی کامیاب ترین زندگی کے پیچھے آپ کو خدیجہ الکبری خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا کا بے مثال ایثار اور تعاون نظر آئے گا، جیسے ہی ان کا نکاح آپ  ﷺ کے ساتھ ہوا، انہوں نے اپنا سارا مال نبی کریم  ﷺکے قدموں میں نچھاور کردیا، آپ ﷺ جب بھی کفار کی ایذاء رسانیوں پرر نجیدہ خاطر ہوتے اور گھر آتے تو خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہا آپ ﷺ کوتسلیاں دیتیں، بلکہ جب پہلی وحی  نازل ہوئی تو نبی کر یمﷺ  کافی خوفزدہ تھے کیوں کہ ایک نئی بات پیش آئی تھی، جب آپ ﷺ  گھر تشریف لائے اور فرمانے لگے زملونی زملونی  (مجھے کنبل اوڑھادو، مجھے کمبل اڑھادو ) بخاری شریف کی روایت ہے کہ اس وقت نبی اکرم ﷺنے ارشادفرمایاخشیت علی نفسی، مجھے اپنی جان کا خوف اور خطرہ ہے، یہ بات سن کر خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا نے عرض کیا اےاللہ کے نبی ہرگز نہیں، الله تعالی آپکو ضائع نہیں ہونے دیں گے آپ تو صلہ رحمی  کرنے والے ہیں اورلوگوں کا بوجھ اٹھانے الے ہیں اور جن کے پاس کچھ نہیں ہوتا ان کو کما کر دینے والے  ہیں اور مہمان نوازی کرنے والے اور نیک کاموں میں آپ دوسروں کی مدد کرنے والے ہیں۔

اے محبوب چوں کہ آپ کے اندر یہ اچھے خلاق ہیں اس لئے اللہ رب العزت آپ کو ہرگز ضائع نہیں ہونے دیں گے، خدیجہ  رضی اللہ عنہاکی  ان باتوں کو سن کر نبی علیہ الصلوۃ والسلام کوتسلی مل گئی، یوں محبوب ﷺ کی کامیاب زندگی کے پیچھے آپ کو بیوی کی شکل میں عورت کا کردار نظر آئے گا۔






اس واقعہ کو آڈیو میں ڈاؤنلوڈ کریں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے