مکتبہ جبریل مکتبہ شاملہ آسانی سےاستعمال کرنا سیکھئے Learn to use Maktab Jibril and Maktab Shamla easily

مکتبہ جبریل مکتبہ شاملہ آسانی سےاستعمال کرنا سیکھئے 
  Learn to use Maktab Jibril and Maktab Shamla easily


مکتبہ جبریل مکتبہ شاملہ آسانی سےاستعمال کرنا سیکھئے

انٹرنیٹ دور حاضر کی ایک ایسی ایجاد ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے معاشرے پر پنجہ جمالیا ہے، اور فرد ہویا ادارہ کسی بھی میدان عمل میں اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ اس راہ سے سوشل میڈیاکی شکل میں بے حیائی، فحاشی اور اخلاق باختگی کابھی سیلاب آیا ہے، اور مسلم نوجوان اپنی تہذیبی

 شرعی اور دینی اقدار کے حوالے سے زہرناک حالات کے نرغے میں ہے ،لیکن دوسری طرف انٹر نیٹ کے مثبت استعال کا دائرہ بھی حیرت انگیز حد تک وسیع ہورہا ہے ،اور کم وقت اور مختصر کاوش سے تحقیق و آگاہی کے عمدہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایک شعبہ ڈیجیٹل لائبریری بھی ہے، جہاں کمپیوٹر کے مدد سے ہر طرح کے علم و ہنر تک آسانی کے ساتھ رسائی ہوجاتی ہے، اور اسلامی علوم و فنون سے متعلق مواد کی تلاش کے لئے گھر بیٹھے بیٹھے کمپیوٹر کی مدد سے ہزاروں کتابوں کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے

ڈیجیٹل لائبریری میں بہت سے لامذ ہب اور اسلامی تعلیمات کے معاند عناصر نے گمراہ کن مواد بھی داخل کر دیا ہے، جوگمراہ کن اور اسلام سے بیزاری کا سب ہے۔

لیکن بحمد اللہ اب مستند کتب و مواد پرمشتمل ایسی لائبریریاں وجود میں آگئی ہیں جوعلم وتحقیق اور دعوت وارشاد کے میدانوں میں درست رہنمائی کرتی ہیں۔

مکتبہ شاملہ اور مکتبہ جبرئیل اسی طرح کے ڈیجیٹل مطالعہ کے وسیع نیٹ ورک ہیں۔

زیر نظر کتاب جناب مولوی یوسف حسین سلیم فاضل دارالعلوم کراچی کی عمدہ کاوش ہے۔

 اس کتاب میں موصوف نے مکتبہ جبریل سے استفادہ کرنے اور مختلف طریقوں کو بروئےکار لاکر مطلوب تک پہنچنے کی نشاندہی کی ہے ، ظاہر ہے کہ استفادہ اسی وقت ممکن ہو سکے گا جب جستجو کرنے والا کمپیوٹر، انٹر نیٹ اور ڈیجیٹل نظام سے متعلق اساسی معلومات رکھتا ہو۔

 مکتبہ شاملہ تمام تر تحفظات کے باوجود ایک معاون کی حیثیت سے تمام محققیں کے زیراستعمال تھا لیکن مکتبہ جبرئیل “ اس سے کئی جہتوں سے ممتاز ہے۔ اس میں تحقیقات کا آپشن آپ کوتحقیق کرنے، اسے محفوظ کرنے اور ترمیم کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

 اس قسم کی تحقیقات جب بڑے پیا نے پر دستیاب ہوں گی تو تمام علاء برادری ایک دوسرے کی ابحاث و تحقیقات سے فائدہ اٹھا سکے گی۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ مکتبہ کی انتظامیہ نہ صرف یہ کام محض الله تعالی کی رضا کے لیے بلا معاوضہ کر رہی ہے، وہیں اس کتاب میں حق طباعت سے متعلق آخر میں کی گئی بحث سے پتہ چلتا ہے کہ وہ صاحب حکمت بھی ہیں۔

 کام کا انداز بھی یہی ہونا چاہے کہ اجتمائی کام کرتے ہوئے بھی متعلقہ حلقوں سے مخاصمت نہ رکھی جائے ۔ اس مکتبہ سے ان شاء اللہ کسی بھی مصنف کے حقوق طبع ضائع ہوئے بغیر بر صغیر کے علماء و عوام بڑی تعداد میں فیض یاب ہوں گے۔

 اللہ تعالی اس کار خیر میں حصہ لینے والے تمام رفقاء کو اپنی جناب خاص سے بھر پور اجر سے نوازیں اور دنیاو آخرت کی سرخروئی عطا فرمائیں ۔

نیزمکتبہ جبرئیل اور مکتبہ الشاملہ کا  فیض قیامت تک جاری و ساری فرمائیں۔

 آمین یارب العالمين

مفتی ابولبابہ شاہ منصور

 

اس کتاب کو ڈاونلؤ ڈ کرنے کیلئے لنک پر کلک کریں

 





 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے