فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر
Faslon ko takalluf hai humse agar
Full naat copyright free
مسلمان کے دل میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا گھر ہے
ہماری ساری شان محمد کے نام سےہے
صلی اللہ علیہ وسلم
In the Muslim's heart there is the Home for Muhammad (Sallallahu alaihi wasallam)
All our glory is from the name of Muhammad Sallallahu alaihi wasallam
فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر، ہم بھی بے بس نہیں ، بے سہارا نہیں خود اُنھی کو پُکاریں گے ہم دُور سے ، راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر، ہم بھی بے بس نہیں ، بے سہارا نہیں خود اُنھی کو پُکاریں گے ہم دُور سے ، راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے ،اور گلیوں میں قصدا بھٹک جائیں گے ہم وہاں جا کے واپس نہیں آئیں گے،ڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ تھک جائیں گے جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا ، بندگی کا قرینہ بدل جائے گا سر جُھکانے کی فُرصت ملے گی کِسے ، خُود ہی پلکوں سے سجدے ٹپک جائیں گے نامِ آقا جہاں بھی لیا جائے گا ، ذکر اُن کا جہاں بھی کیا جائے گا نُور ہی نُور سینوں میں بھر جائے گا ، ساری محفل میں جلوے لپک جائیں گے اے مدینے کے زائر خُدا کے لیے ، داستانِ سفر مُجھ کو یوں مت سُنا بات بڑھ جائے گی ، دل تڑپ جائے گا ، میرے محتاط آنسُو چھلک جائیں گے اُن کی چشمِ کرم کو ہے اس کی خبر ، کس مُسافر کو ہے کتنا شوقِ سفر ہم کو اقبال جب بھی اجازت ملی ، ہم بھی آقا کے دربار تک جائیں گے
0 تبصرے
Please do not enter any spam link in the comment box
براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں