مرزا قادیانی کے قرآن و احادیث پر جھوٹ. ‏Lies on Mirza Qadiani's Qur'an and Hadiths




✍🏻بنت اشرف

📘ماخوذ مطالعہ قادیانیت
*--------قسط نمبر١٧---------*

*جھوٹ نمبر21*

"یہ بات یاد رہے کہ شیعہ لوگ امام محمد مہدی کی نسبت بھی یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ زندہ ہونے کی حالت میں ہی ایک غار میں چھپ گئے اور مفقود ہیں اور قیامت کے قریب ظاہر ہوں گے اور سنت جماعت کے لوگ ان کے اس خیال کو باطل تصور کرتے ہیں اور یہ حدیثیں پیش کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ سو برس کے بعد کوئی شخص زمین پر زندہ نہیں رہ سکتا۔
*سو سنت جماعت کا یہ مذہب ہے کہ امام مہدی فوت ہوگئے ہیں اور آخری زمانہ میں انہی کے نام پر اور امام پیدا ہوگا،* لیکن محققین کے نزدیک مہدی کا آنا کوئی یقینی امر نہیں ہے

(ازالہ اوہام حصہ دوم، رخ3 صفحات 343,344)ا

اس تحریر میں جہاں تک شیعہ عقیدے کا تعلق ہے وہ تو مرزا نے ٹھیک بیان کیا، لیکن اس کے مقابلے میں اہل سنت (جسے مرزا نے سنت جماعت کے لفظ کے ساتھ ذکر کیا ہے) کا موقف بیان کرنے میں مرزا نے کذب بیانی سے کام لیا ہے، اہل سنت کا ہر گز یہ مذہب نہیں کہ امام محمد مہدی پیدا ہوئے تھے اور فوت ہوگئے اور آخری زمانہ میں انہی کے نام پر ایک اور امام پیدا ہوگا اور نہ ہی کوئی ایسی حدیث ہے کہ سو برس کے بعد کوئی شخص زمین پر زندہ نہیں رہ سکتا، ورنہ کسی کی بھی عمر سو سال سے زیادہ نہ ہوتی، بلکہ اہل سنت کے نزدیک وہ مہدی علیہ الرضوان جن کے بارے میں احادیث میں خبر دی گئی ہے کہ وہ حضرت فاطمة الزہراء رضی اللہ عنھا کی اولاد سے ہوں گے اور عرب کے بادشاہ ہوں گے اور جن کی اقتدا میں حضرت عیسی علیہ السلام نزول کے بعد پہلی نماز بھی ادا فرمائیں گے۔

وہ ہر گز چودہ سو سال پہلے پیدا ہوکر فوت نہیں ہوئے اور نہ ہی ان کے نام پر کسی اور نے آنا ہے بلکہ وہ خود بنفس نفیس ظاہر ہوں گے اور مکہ مکرمہ میں بیت اللہ کے پاس انکی بیعت کی جائے گی۔
سرچ دا ٹرتھ ٹیم

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے