عروسہ گیسٹ ہاؤس اور پیرز ہوٹل کی کہانی ‏تیسری قسط ‏ ‏The story of Arousa Guest House and Perez Hotel ‎part ‎3


کتبہ : ✍️۔ خالد محمود ۔ کراچی 
عروسہ گیسٹ ہاؤس اور پیرز ہوٹل میں ہونے والی بدکاریوں کے حوالے سے میں نے روز نامہ جسارت اخبار  25 و 26 اکتوبر 1979 کی دو نمایاں خبروں کو اس مضمون کی قسط اول میں جمع کر دیا تھا، اب اس خبر کو ترتیب سے یعنی پہلے 25 اکتوبر (1979) کی خبر کو پیش کرتا ہوں، اور پھر ان شاءاللہ تعالیٰ آئیندہ اقساط میں 26 اکتوبر (1979) کی خبر کو پیش کروں گا، تاکہ قارئین کے سامنے مکمل بات آجاۓ ، اور یہ کہ عروسہ گیسٹ ہاؤس اور پیرز ہوٹل میں ہونی والی بدکاری اور فحاشی کے الزام میں گرفتار ہونے والے دیگر لوگ کے ساتھ ساتھ قادیانیوں کے خلیفہ مرزا ناصر احمد کے قریبی رشتہ دار پیر صلاح الدین کے اس حوالے سے کیا احوال رہے، آئیں چلتے ہیں، 25 اکتوبر کے جسارت اخبار کی خبر کی طرف جس کی تفصیل کا کچھ حصہ بقیہ رہ گیا تھا، وہ کچھ یوں ہے، کہ: 
جن افراد کو ایک ایک سال قید بامشقت اور پندرہ پندرہ کوڑوں کی سزائیں دی گئی ہیں، ان کے نام یہ ہیں،  محمد فضل ، محی الدین، مطاہر احمد، عبدالرشید، کثر خان ، نصیب خان ، جاوید اقبال، محمد یعقوب، محمد اشرف ، قمر سلطان، افتخار حسین، محمد سلیم، اخلاق احمد، رشید خان، مہربان شاہ ، نعیم شاہ، طاہر مقبول ، اور شبیر حسین شاہ، علاؤہ ازیں، مصطفےٰ خان ، مظفر حسین، محمد یوسف، محمد مسعود ، موسیٰ خان اور محمد سلیم کو چھ چھ ماہ قید بامشقت اور پانچ پانچ کوڑوں کی سزا دی گئی، عدالت کے فیصلے کے مطابق عبدالرحمن اور محمد صادق کو ایک ایک سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے، جبکہ ملزم ممتاز کو محض چھ ماہ قید بامشقت بھگتنا ہوگی، عدالت 73سالہ علی محمد کو چھ ماہ قید بامشقت، 67 سالہ سالہ نزر محمد کو اور ہوٹل مالک 64سالہ پیر صلاح الدین کے علاؤہ ایک عورت نزیر بیگم کو ایک ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے، ان تمام افراد کو ان کے بڑھاپے کے پیش نظر کوڑے نہ مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے ، کہ اس مقدمے کے بقیہ ملزمان کے خلاف بھی جلدہی کاروائی ہوگی، آج سزا پانے والے تمام ملزمان کو کل دو بجے دن مری روڈ پر واقع پیرز ہوٹل کے بالمقابل میدان میں برسرعام کوڑے لگائے جائیں گے۔
 ختم شد ۔ 
ان شاءاللہ تعالیٰ آئیندہ اقساط میں عروسہ گیسٹ ہاؤس اور پیرز ہوٹل کی خبروں کے حوالے سے 26 اکتوبر (1979) کے جسارت اخبار کی مکمل تفصیل پیش کروں گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے