حضرت ‏مولانا ‏ولی رحمانی ‏صاحب ‏کا ‏انتقال. Death of Hazrat Maulana Wali Rahmani

جو بشر آتاہے دنیا میں یہ کہتی ہے قضا
میں بھی پیچھےبچلی آتی ہوں ذرا دھیان رہے
ویسے تو اس دنیاکادستورہے اور اللہ رب العزت کی سنت بھی یہی ہے کہ اس دنیا میں جو بھی آیا اسکو واپس ایک دن رب کے پاس چلے جانا ہے اور ہر روز سیکڑوں لوگ اس دارافانی سے کوچ کرجاتے ہیں لیکن انکے جانے کا افسوس سوائےچند لوگوں کے کسی کو نہیں ہوتااسی لئے بڑی تعداد میں اس دنیا سے لوگوں کے جانے کے باوجود دنیاوی زندگی اپنی مصنوعی اورعارضی رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے
لیکن اسی دنیا میں اللہ کے کچھ مقرب وخاص بندے ایسے بھی ہوتے ہیں جنکے جانےکا غم صرف چند لوگوں کو نہیں بلکہ امت کی ایک بڑی تعداد انکے چلے جانے سے غم کے سمندر میں ڈوب جاتی ہے اور ان حضرات کے جانےسے جو خلاء پیدا ہوتا ہے اس کو بھی پر کرنا فی الوقت ناممکن نظر آتاہے اسی قافلہ کی ایک محترم شخصیت جناب حضرت مولانا ولی رحمانی صاحب آج ہمارے درمیان نہیں رہے جس وقت یہ خبر ملی کچھ دیر تک تو بےیقینی کی سی کیفیت رہی اور بے اختیار آنکھوں سے اشک۔جاری ہوگئے 
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
رب کریم سے دعاء ہے کہ حضرت کی مغفرت فرماکردرجات بلند فرمائے اور اھلِ خانہ ومتعلقین کو صبر جمیل عطافرماکر امت کو حضرت کا نعم البدل عطافرمائے
تمام احباب سے درخواست ہےکہ تین مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھ کر بخش دیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے