تخلیق نور محمدی کی تقدیم اور بعثت کی تاخیر میں راز ‏The secret behind the delay in the creation and submission of Noor Mohammadi‏

 
🖊️ از قلم : مولانا سہیل باوا صاحب لندن

قسط  2

ہوسکتا ہے آپ لوگوں میں کسی کو یہ سوال پیدا ہو کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نور سب سے پہلے پیدا فرمایا گیا تو پھر آپ کو اس دنیا میں سب سے آخر میں کیوں بھیجا گیا؟  کیا اچھا ہوتا کہ آپ کی نبوت بھی پہلے ہی ظاہر ہوتی۔ آپ کا وجود اس عالم میں پہلے ہوتا؟ چنانچہ ایک روایت میں ہے *کنت نبیا وآدم بین الماء والطین*
*میں اس وقت سے نبی ہوں جب آدم علیہ السلام پانی اور مٹی کے درمیان تھے*
 طین کہتے ہیں اس مٹی کو جس میں پانی ملا ہو۔
مگر دنیا میں سب سے آخر میں بھیجنے میں راز یہ ہے کہ آپ آخر میں تشریف لائیں تاکہ آپ کی نبوت کی حیثیت خاتمانہ قرار پائے کہ پھر آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہ ہو۔ آپ ﷺ کی شریعت کی حیثیت خاتمانہ اور ناسخانہ ہو کہ پھر آپﷺ کے بعد کوئی شریعت نہیں اور کوئی ناسخ نہیں۔
اور آپﷺ کی امت کی حیثیت خاتم الامم ہو کہ اس کے بعد پھر کوئی امت نہیں۔ اگر پہلے بھیج دیے جاتے تو بعد میں آنے والا نبی آپ کی شریعت کو منسوخ کرتا، جس طرح پچھلے نبیوں کا معاملہ تھا کہ ایک رسول ایک شریعت لے کر آیا، دوسرا رسول دوسری شریعت لے کر آیا، پہلا منسوخ اور دوسرا ناسخ۔ اللہ کو منظور تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اور انکی شریعت کے بعد کوئی اور نبی یا رسول نئی شریعت لے کر نہ آئے تا کہ قیامت تک کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت باقی رہے۔
🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️🖊️

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے