قادیانی فتنہ ‏ ‏ ‏Qadiani sedition

کتبہ : ✍️  خالد محمود ۔ کراچی ۔ 
"اظہار الحق" المعروف "بائبل سے قرآن تک " جلد دوم میں حضرت امام فخرالدین رازی رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے لکھا ہے، کہ انہوں نے اپنی تفسیر، تفسیر کبیر میں سورہ نساء کی تفسیر میں ایک جگہ لکھا ہے،
کہ:عیسائیوں کا مذہب بہت ہی مجہول ہے۔۔۔۔۔۔۔ ہم نے دنیا میں نصاریٰ کے مذہب سے زیادہ کمزور اور عقل سے دور مذہب نہیں دیکھا۔
پھر اسی طرح سورہ مائدہ کی تفسیر میں ایک جگہ لکھا کہ:دنیا میں کوئی بات عیسائیوں کی بات سے زیادہ شدید فساد والی اور ظاہر البطلان نہیں ہے۔
(بائبل سے قرآن تک،جلد دوم، ص، 275 )
یعنی امام فخر الدین رازی صاحب رحمۃ اللہ علیہ عیسائیت کے "عقیدہ تثلیث"کے حوالے سے کہ رہے ہیں۔  لیکن اس وقت کیونکہ قادیانی فتنہ کا دور دور تک نام و نشان نہیں تھا، ورنہ یقین کیجیے، مرزا قادیانی کی "ظلی بروزی"اختراع، اور مرزا قادیانی کے "خود سے خود کو پیدا ہونے والے دس ماہ کے حمل والی افسانہ نگاری"اگر امام فخرالدین رازی رحمۃ اللہ علیہ پڑھ لیتے تو شاید عیسائیت کے عقیدہ تثلیث سے بھی زیادہ "سخت فتویٰ"مرزا قادیانی کی اس "پوچ بافی"پر دیتے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے