آپریشن تھیٹر "دنیا کی خوفناک ترین جگہ ‏Operation Theater ‎"The scariest place in the world

"
آپریشن تھیٹر "دنیا کی خوفناک ترین جگہ ہے۔یہاں زندگی اور موت کے فیصلے ہوتے ہیں۔آپریشن تھیٹر کے باہر ہم نے لبرل،ملحد،دین بیزار،روشن خیال اور اللہ رسول کو نہ ماننے والوں کو بھی روتے،آنسو بہاتے اور آسمان کی طرف منہ کرکے زندگی کی بھیک مانگتے دیکھا۔کل میں آپریشن تھیٹر کے سامنے جائے نماز پر بیٹھادعا میں مشغول تھا۔اچانک ایک شخص نے میرا کندھا تھپتھپا تے ہوئے سرگوشی کی مولانا صاحب میری ماں کا آپریشن چل رہا ہے،رب کے حضور دعا کردیجیۓ۔تھوڑی دیر بعد آپریشن تھیٹر کے دروازے پر ملاقات ہوئی تو از خود ہی کہنے لگا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ کسی کو دعا کے لئے کہا ہے۔میں کسی مذہب اور روحانیت کا قائل نہیں ہوں۔بس آج ۔۔۔ پھر ان کی آنکھوں نے ساون بھادوں برسادیا
(انورغازی)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے