مرزا قادیانی کے قرآن و احادیث پر جھوٹ. Lies on Mirza Qadiani's Qur'an and Hadiths

✍🏻بنت اشرف 
ماخوذ مطالعہ قادیانیت
"مجھے معلوم ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب کسی شہر میں وبا نازل ہوتو اس شہر کے لوگوں کو چاہئیے کہ بلا توقف اس شہر کو چھوڑ دیں ورنہ وہ خدا تعالی سے لڑائی کرنے والے ٹہریں گے۔" (ریویو آف ریلیجنز، جلد6 نمبر9، ماہ ستمبر 1907، صفحہ365) کیا مرزا قادیانی کا کوئی پیروکار حدیث کی وہ کتاب ڈھونڈنے میں ہماری مدد کرسکتا ہے جس کے اندر نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان ان الفاظ کے ساتھ مروی ہے؟؟؟ *جھوٹ نمبر 13* "اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود چھٹے ہزار میں پیدا ہوگا۔" (حقیقةالوحی، رخ22 صفحہ209) مرزا قادیانی نے یہ جھوٹ بولا تھا کہ قرآن سے ثابت ہے کہ ابتداء سے لے کر انتہاء تک اس دنیا کی عمر سات ہزار سال ہے، اور اس کا دعوی تھا کہ جب وہ پیدا ہوا تو اس وقت چھٹا ہزار سال چل رہا تھا، تو اس نے یہ حدیث گھڑی کہ احادیث صحیحہ سے ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود چھٹے ہزار میں پیدا ہوگا۔ کیا مرزا قادیانی کا کوئی مرید احادیث صحیحہ نہیں بلکہ صرف ایک صحیح حدیث پیش کرسکتا ہے جس میں یہ بات بیان ہوئی ہے کہ جن مسیح علیہ السلام کے نزول کا ذکر احادیث میں وارد ہوا ہے انہوں نے ابھی پیدا ہونا تھا اور چھٹے ہزار میں ہونا تھا؟؟؟ 
🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥🔥

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے