میرے محبوب کو قسم کی ضرورت کیا ہے؟ ‏

میرے محبوب کو قسم کی ضرورت کیا ہے ؟
ایک صحابی رضی اللہ عنہ بکریاں چراتے تھے ، جب کبھی مدینہ طیبہ واپس آتے تو پوچھتے کہ قرآن پاک کی کوئی نئی آیات اتری ہیں ؟ یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی خاص بات ارشاد فر مائی ؟ ان کو بتادیا جاتا، 
ایک دفعہ واپس آ کر پوچھا تو انھیں بتا یا گیا کہ یہ آیات اتر ی ہیں ، جن میں اللہ تعالی نے قسم کھا کر فرمایا کہ میرے بندو ! میں ہی تمہیں رزق دینے والا ہوں جب انہوں نے یہ بات سنی تو وہ ناراض ہونے لگے ، اور کہنے لگے کہ وہ کون ہے جس کو یقین کے لئےمیرے اللہ کوقسم کھانی پڑی ، سبحان اللہ ، یہ محبت کی بات ہے ۔ تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں، 
میری سادگی تو دیکھ کیا چاہتا ہوں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے