مفتی محمد طیب قاسمی صاحب کے دہلی وقف بورد کے مفتی منتخب ہونے پر مبارکباد

 

شاکر حسین عابدی قاسمی

یہ خبر واقعی بہت خوش کن اور قابل تعریف ہے کہ دہلی وقف بورڈ کی جانب سے مسلمانوں کے عائلی اور ملی مسائل کے حل کے لئے شعبۂ دارالافتاء کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ تاکہ مسلمان اپنے عائلی و ملی مسائل میں وہاں رجوع ہوں ۔ 
سر دست دو معتبر مفتیان کرام کا تقرر عمل میں آیا ہے جو اس شعبہ کے اہم ذمہ دار ہوں گے۔ ان میں ایک نام مفتی محمد  طیب صاحب قاسمی صاحب کا ہے  ۔ اس عہدے کے لئے مفتی صاحب کا انتخاب واقعی بہت عمدہ اور اعلی ہے۔ کیوں کہ آپ پڑھنے ہی کے زمانے سے بیحد ذہین اور ذی استعداد تھے جس کی بنیاد پر عالمی شہرت یافتہ  دار العلوم دیوبند  کے طلباء کی سب سے باوقار انجمن شعبہ مناظرہ کے ناظم اور عربی زبان و ادب کی انجمن النادیٔ الادبی کے معتمد بھی رہے۔ مفتی صاحب سر دست دہلی کے مشہور مدرسہ امینیہ میں علیا کے استاذ ہیں اور مرکزی دار الافتاء حضرت نظام الدین دہلی کے صدر مفتی بھی۔ 
 چوں کہ مفتی صاحب دار العلوم دیوبند کے ایک مایہ ناز طالب علم رہے ہیں اسلۓ ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کرتے ہیں۔ اور ساتھ میں دہلی وقف بورڈ کے تمام اراکین وبورڈ کے باہمت  چیئر مین جناب امانت اللہ خان صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی کار کردگی کے ایام میں بورڈ کے پلیٹ فارم سے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں  جو بورڈ کی افادیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بورڈ کو امت کے لئے مزید نافع بنائیں گی۔

اب اسی شعبہ دار الافتاء سے  عوام کے سوالات کے شرعی جوابات کے ساتھ وقف بورڈ کے مساجد کے ائمہ و علماء کے مسائل کو بھی حل کیا جائے گا جو انہیں کسی بھی حوالے سے درپیش ہوں گے۔ نیز نکاح کے لئے سرٹیفکیٹ وغیرہ کے اجراء کا کام بھی یہی شعبہ کرے گا۔۔ جناب امانت اللہ خان صاحب نے دار الافتاء کے قیام کو عملی جامہ پہنا کر بورڈ کی افادیت کو دوبالا کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بورڈ آئندہ بھی اسی طرح امت کے مسائل کے لئے سنجیدگی سے کام کرتی رہے مبارکباد

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے