اندھے مسافر Blind traveler

*اندھے مسافر* کتبہ : ✍️ خالد محمود ۔ کراچی ۔ *قادیانیت ہم سے کیا چاہتی ہے، ؟ یہی ناں کہ معاذاللہ اہل اسلام چپ چاپ مرزا قادیانی نے جو دعوے کر رکھے ہیں، ان کو مان لیں، اور اس پر کوئی سوال یا سوالات ہرگز نہ کریں، خصوصاً مرزا قادیانی کے کردار کے بارے میں تو کوئی حرف زبان پر نہ لائیں،* لیکن یہ قادیانیت کی محض خام خیالی ہوگی، *کہ مرزا قادیانی اپنی گندی زبان سے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کرے، اور اس پر کوئی سوال نہ کیا جائے، یا یہ کہ مرزا قادیانی جھوٹا نبوت کا دعویٰ کرے، اور اہل اسلام اس پر چپ سادھ لیں،* کیا اس سے پہلے اس قسم کے دعوے کرنے والوں کی گوشمالی نہیں ہوئی، جی ہاں ہوئی ہے اور ان شاءاللہ تعالیٰ آئیندہ بھی ہر اس بدبخت سے اس بارے میں پوچھا جاۓ گا، کہ اس نے اس قسم دعوے کیوں اور کس بنیاد کر کیے ہیں، *یہ کوئی ایسی بات یا فروعی مسئلہ نہیں کہ جس پر آنکھیں موند لی جائیں، خصوصاً آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت کا اجماعی عقیدہ ایک ایسا عقیدہ ہے، جس پر سامنے والے کے جھوٹے دعویٰ پر اس کا احتساب ناصرف ضروری ہے، بلکہ کسی مسلمان کا اس پر خاموش رہنا بھی بدترین کبیرہ گناہ ہوگا،* اس بنا پر یہ نہیں ہوسکتا، کہ مرزا قادیانی کے منہ میں جو آیا، اور اس نے بک دیا، اور نعوذ باللہ اس پر خاموشی اختیار کر لی جاۓ، *کیوں کہ مرزا قادیانی کی پوچ بافیوں کی فہرست طویل بھی ہے، اور تناقضات سے بھر پور بھی، جن کی طرف کوئی اہل عقل و خرد نظر التفات نہیں کر سکتا، بلکہ اس طرف وہی بدبخت شخص دیکھے گا، جو ماؤف الدماغ ہوگا، اور اس کو فکر آخرت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا،* ورنہ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کے نصوص سے کون انکار کر سکتا ہے، اور کون ان کی من مانی تاویلات کرنے کی جرات کرے گا، *تاریخی اوراق پر ایسے بہت سے بدبخت لوگ ملیں گے، جنھوں نے جھوٹے نبوت کے دعوے کیے، اور وہ اپنے دعوؤں سمیت فضاء بسیط میں بکھر گئے، جن کا آج نام و نشان بھی نہیں ملتا، مگر مرزا قادیانی کی شیخی بکھرنے والے یہ نہیں جانتے کہ وہ ایک ایسے اندھے مسافر کی طرح ہیں، کہ جن کے ہاتھ میں کوئی لاٹھی نہیں، اور وہ انجان راہوں کے مسافر ہیں، جن کی کوئی منزل نہیں ہوا کرتی۔*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے