Ajaba Mosque, Bani Muawiyah Mosque, Medina

حضرت مولانا سہیل باواصاحب ختم۔نبوت اکیڈمی لندن
آج مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں
ظہر کی نماز کی ادائیگی کے بعد مدرس حرم مدنی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت مولانا عاشق الہی بلند شہری رحمة الله عليه کے بڑے فرزند 
مولانا عبدالر حمٰن کوثر دامت برکاتہم کے صاحبزادےمحمد عبدالرحمٰن کوثری صاحب  کی میزبانی میں مسجد اجابہ میں رفقائے ختم نبوت پاکستان اورکارکنان ختم نبوت کے ساتھ حاضری ہوئی 
راقم نے اللہ تعالی کی توفیق سے دوگانہ ادا کی اور رب ذولجلال کی بارگاہ میں امت مرحومہ کے لئے دعا
راقم  کو محمد عبدالرحمٰن کوثر صاحب نے، حضرت مولانا عاشق الہی بلند شہری رحمة الله عليه  کی قدیم خانقاہ پر ظہرانہ پیش کیا ،خانقاہ میں  مولانا حماد بن عبدالرحٰمن کوثر صاحب نے والہانہ میزبانی کے فرائض انجام دیئے،  محمد عبدالرحمٰن کوثری صاحب
 کی مسجد اجابہ کو  مسجد بنی معاویہ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ انصار کے ایک قبیلہ بنو معاویہ بن مالک بن عوف کے محلہ میں واقع ہے۔ اس کو " مسجد اجابہ" کہنے کی وجہ یہ ہے کہ رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم نے اس میں تین دعائیں فرمائی تھیں۔ ان میں سے دو دعائیں الله تعالٰی نے قبول فرما لیں لیکن ایک قبول نہ فرمائی۔
امام مسلم رحمہ الله نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ذکر کی ہے۔ رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قباء کی طرف سے تشریف لا رہے تھے۔ جب آپ بنو معاویہ کی مسجد کے پاس سے گزرے تو اس میں داخل ہوئے اور دو رکعت نماز پڑھی۔ ہم نے بھی آپ کےساتھ نماز پڑھی۔ آپ نے بڑی لمبی دعا فرمائی، پھر آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:
" میں نے اپنے رب تعالٰی سے تین چیزیں مانگی تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے دو تو مجھے دے دیں ایک نہیں دی۔ میں نے اپنے رب سے گذارش کی تھی کہ میری امت کو قحط سالی سے ہلاک نہ فرمائے، اللہ تعالیٰ نے یہ گذارش مان لی۔ دوسری گذارش میں نے یہ کی تھی کہ میرے امت کو غرق کر کے ہلاک نہ فرمائے، اللہ تعالیٰ نے یہ بھی مان لی۔ تیسری گذارش یہ تھی کہ میری امت کے لوگ آپس میں نہ لڑیں۔ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں مانی۔ 
(صحیح مسلم: حدیث: 289)
 محمد عبدالرحمٰن کوثر صاحب نے فرمایا کہ اسی مسجد میں ان کے والد محترم مولانا عبدالر حمٰن کوثر دامت برکاتہم نے 27سال امامت وخطابت کے فرائض سرانجام دیئے ،اس مسجد کی خاص بات یہ کہ مدینہ تیسری مسجد ہے جس میں 20تراویح مکمل ہوتی ہے۔
ہم خوش نصیب ہیں کہ ہم نے اس مسجد کی زیارت کی کیونکہ مسجد نبوی صلی علیہ وسلم  کا توسیع کام جاری ہے،اس توسیع میں پروگرام مسجد اجابہ کو مسجد نبوی میں شامل کردیاجائے گا
 نشر مکرر از سہیل باوا لندن

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے