قادیانی حضرات کی خوش فہمی

کتبہ : ✍️ خالد محمود ۔ کراچی حضرت مولانا سہیل باوا صاحب دامت برکاتہم العالیہ اپنے حالیہ شائع ہونے والے رسالہ قادیانیت کا غلبہ 2023 میں کے زیرِ عنوان صفحہ نمبر ١٢ پر لکھتے ہیں، کہ: بلی کے خواب میں چھیچھڑے! آپ نے یہ محاورہ سنا ہوگا، ایسا ہی مرزا قادیانی کے پیروکاروں کے ساتھ ہورہا ہے، پہلے یہ کہتے تھکتے نہ تھے، کہ ١٩٥٢گزرنے نہ پاۓ کہ صوبہ بلوچستان کو احمدی بنا ڈالو، اب ایک نئی بات ان کی زبان زدِ عام ہے کہ ٢٠٢٣ تک ساری دنیا ہماری ہوگی، کیسی بچوں جیسی اور بےقوفوں والی باتیں کرتے ہیں، اصل وجہ یہ ہے کہ جو سنہرے خواب انہیں دکھاۓ گۓ ہیں، اسی خوش فہمی میں اس کی تعبیر کو پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں، پھر اسی رسالہ کے صفحہ نمبر١٤ پر لکھتے ہیں، کہ قادیانیت ایک تحریک ہے بغاوت کی، اگر صرف امت ہی کے خلاف ہوتی اور اس کا مقصد اسی حد تک محدود ہوتا کہ بعض مسلم حکومتوں کا تختہ الٹا جاۓ، تب بھی یہ بات ہمیں بے چین کرنے کے لئے کافی تھی، لیکن یہ بغاوت تو اس عظیم المرتبت ہستی کے خلاف ہے ، جو گل سرسبز ہیں اس کائنات کے جنہیں اولیں و آخریں، سیاہ وسپید، عجمی وعربی سب کا سردار و آقا بنایا گیا ہے، اور جو امام الانبیاء بھی ہیں، اور سیدالرسل بھی ، خاتم النبیین بھی ہیں، اور شافع روز جزا بھی صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔ اور اب یہ بغاوت گنبدِ خضرا کی دیواروں سے ٹکرانے کا فیصلہ کر چکی ہے، تو کسی ایسے شخص کے لیے جو رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان رکھتا ہے، اور جس کی آرزو یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قیامت کے دن اس کی سفارش کریں، اور یہ سفارش اذن الٰہی سے اس کے جہنم سے آزاد ہونے اور جنت کے مستحق ہونے کا وسیلہ بنے، اس کے لیے حرام اور قطعی حرام ہے، کہ وہ کوئی دن ایسا گزارے جس میں اس کا دل قادیانیت کے فروغ پر مسلمانوں کو اس سے بچانے کے لیے بے چین نہ ہو، اور کسی رات اس کے لیے بستر استراحت پر دراز ہونا جائز نہیں، جس رات میں اس کا یہ عزم و ارادہ، ولولہ تازہ کی صورت اختیار نہ کرے، کہ علمائے کرام و مفتیان اور عالم اسلام کو بالعموم اور حرمین و جزیرۃ العرب کو بالخصوص، مرزا غلام احمد کی جھوٹی نبوت کی دعوت سے پاک رکھنے کی سعی میں ہمہ تن مصروف نہیں رہے گا۔ (قادیانی غلبہ، ٢٠٢٣، ص، ١٢، ١٤، ١٥ ، از ، حضرت مولانا سہیل باوا صاحب۔) اس رسالہ مذکورہ بالا میں اسی بات کی طرف اہل اسلام کو متوجہ کیا گیا ہے، کہ قادیانیت سیاسی اور معاشرتی طور پر مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لئے اپنے برے عزائم کے ساتھ سرگرداں ہے، جس سے بچنے کے لیے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Please do not enter any spam link in the comment box
براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں