The determination of Sana Khan, امت کی ایک بیٹی ثناء خان کاعزم



میں وہ گُم گشتہ راہ وفا ہوں کہ جس نے نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے نقش پا کو چھونے کیلئے ، نقش پائے رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف دوڑ لگادی ہے ، آہستہ آہستہ دیر سویر ہی سہی ، گِرتے پڑتے ، اُس مبارك نقش پا کو ایک نہ ایک دن ایسا مضبوط پکڑ کر دم لونگی کہ پھر جان بھی چلی جائے گی تب بھی ان شاء اللہ تعالٰی اُسے چھوٹنے نہیں دونگی مفتی محمد مناظر صاحب مقیم حال دوحہ قطر لیکن میں(ثناء خان) نے سوچا بھی نہیں تھا کہ نقشِ پائے رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو چھونے کی دوڑ میں اگر راستے میں کوئی جانے یا انجانے میں جان بوجھ کر یا بھول چوک میں اگر کوئی گناہ مجھ سے ہوجائے گا تو رحمت و شفقت والے نبی تو اور اس گناہ کے بدلے میرے لئے الله تعالٰی سے استغفار کریں گے اور مجھ سے درگزر فرمائیں گے لیکن اس نبی پاک کی امت کسی طرح بھی معاف نہیں کرے گی ۔انکو اس بات کی فکر ہوگی کہ ثناء خان کی اس بدترین حرکت نے ہماری بہو بیٹیوں اور امت کی ماؤں بہنوں کا بیڑا غرق کردیا حالانکہ کیا ضروری ہے امت کی ہماری مائیں اور بہنیں (جو پہلے ہی سے مجھ سے زیادہ اچھی طہارت ونظافت میں ہے ، اسلامی لباس وحجاب کا مکمل اہتمام کررہی ہیں ، اور تقوی و طہارت سے بھی الله تعالٰی نے انہیں نوازا ہے ) میری پُرانی بُری عادتوں کو آئیڈیل بنائیں بلکہ میری اچھائیوں کو (اگر میرے اندر ہیں تو اسے) آئیڈیل بنانا چاہیے انکے اصل تقوی کا تو یہی تقاصہ ہے اور اپنی بہن یا بیٹی سمجھ کر میرے لئے ہدایت کی دعا کرنی چاہیےاور مجھے میری اچھائیوں پر حوصلہ بڑھانا چاہیے ۔ اب سوال یہ ہے کہ مان لیجئے کہ میرے اندر بُرائی زیادہ اور نیکی کم ہے اور میرے شوہر تو اب بے غیرت قرار دیئے جاچکے ہیں اب میرے اپنے ہی اسلامی بھائی بہن میری اسلامی مائیں اور بہنیں سوشل میڈیا کے ذرائع سے مجھ پر سبّ و شتم کر رہے ہیں مجھے طرح طرح کی تنقیدوں کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔اگر میرے لئے یہ تنقیدی یلغار جو میرے پُرانے گندے ماحول کے تمام حلقے والے— (جنہیں میں نے اللہ ورسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی محض خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کم سے کم درجے میں ہی سہی چھوڑدیا ہے اور جیسے جیسے اسلامی اطوار ، اور اسلام کی سچی روح میرے قلب وقالب میں اُترتی جائے گی میں "   إِنَّا بُرَآءُ مِنْكُمْ وَمِمَّا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ ) سورة الحشر " کا پیکر بن جاؤں گی اور تمام گندے لوگوں سے ، اوران کے اعمال سے مکمل بری ہوجاؤں گی)— اور اب کے میرے اسلامی بھائی بہن مجھ پر کررہے ہیں اگر میرے لئے فتنہ اور دین سے برگشتگی کا سبب بن گیا تو کیا ہمارے نبی کی تنقید کرنے والی پوری امت اس کی ذمہ دار نہیں ہوگی؟! یقینا ہوگی! اور سو فیصد ہوگی!!!. پیارے نبی کی پیاری امت سے میری درد بھری التجا ہے کہ اللہ را مجھے آگے بڑھائیے یا کم از کم مجھے آگے بڑھنے دیجئے نقش پائے نبی حضرت محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو چھونے دیجئے اُسے مضبوط تھامنے دیجئے میں اسی راہ وفاپرچل پڑی ہوں اور نیز میری ایسی تربیت فرمائیے جیسے نبی حضرت محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے دوسروں کی بہو بیٹیوں کے ساتھ گندگی کرنے کی اجازت لینے والے نوجوان کی تربیت فرمائی تھی ۔ میں گندے ماحول سے ابھی نکلی ہوں اس کا اثر آہستہ آہستہ ان شاء اللہ تعالٰی میرے اندر سے ختم ہوگا. امام العصر علامہ محمد أنور شاہ رحمت اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ : " اگر کوئی غیر مسلم ، کبائر کے ارتکاب کی شرط کے ساتھ ، اسلام میں سچے طور پر داخل ہونا چاہتا ہے تو اُسے ہم قبول کریں گے کہ اسلام ، ابدی جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے " ۔ میں قربان جاؤں شیخ الاسلام والمسلمين حضرت مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ پر ، مولانا طارق جمیل صاحب مدظلہ پر اور امت کے ان سچے داعی ومبلِّغ پر ؛ جنکے رابطے میں میں مسلسل ہوں اور جنہوں نے میری اس اپنی والی پرانی گندی حرکت پر ، اف تک نہ کہا ، انکی خاموشی اور انکا نظر انداز کرنا میری نئی زندگی کا وہ حوصلہ ہے جس کو مضبوط پکڑ کر میں ان شاءاللہ نقش پائے نبی حضرت محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم تک پہونچونگی اور پھر انہیں خوب مضبوط پکڑوں گی کہ چھوٹنے نہ پائے ۔ مجھے رشک آتاہے امت کے ان جیالے داعی ومبلغ پر جنہوں نے " جنید جمشید " جیسے کتنے گُم کردہ راہ وفا کی احمقانہ اور گندی حرکتوں پر نہ صرف صبر کیا ہوگا بلکہ انکی اور دوسروں کی زبان اور اعضاء وجوارح سے نکلنے والی ، دل کو چھلنی کردیئے والی تیروں کو اور انکی یلغاروں کو اپنے سینے میں پیوست ہونے دیا ہوگا میرے اللہ تعالٰی! مجھے بنت رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ، زہراء رضی اللہ تعالٰی عنہا کی عفت و پاکدامنی عطا فرما ، مجھے ظاہری و باطنی طہارت و پاکی عطا فرما مجھے اپنے نبی کے نقش پا تک پہونچاکر انہیں میرے ہاتھوں میں مضبوط پکڑ وادے اور راہ وفا تک پہونچنے سے جو فتنے مجھے روک سکتے ہیں انہیں دور فرما ، امت کے ہمارے بھائی بہنوں کو اسکی توفیق عطا فرما کہ وہ میری ،( نبیوں والی ، عاشقان راہ وفا والے اسلام کے سچے داعی ومبلغ والی ) تربیت فرمائیں ، ایک اسلامی بہن و بہو وبیٹی ہونے کے ناطے میری توہین نہ کریں اور غیروں کو اس بات کا موقع فراہم نہ کریں کہ پھر وہ مجھے دوبارہ پرانی گندگی میں چلے جانے کا مشورہ دینے لگیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے