Punishment of the usurer

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن نمازِ فجر کے بعد صحابہ کرام سے فرمایا کہ آج رات میں نے ایک خواب دیکھا ھے کہ ایک خون کی سرخ ندی ہےاس میں ایک آدمی تیر رہا ہے اور کنارہ پر ایک شخص پتھر لیے کھڑا ہے وہ آدمی چاھتا ھے کہ تیر کر ندی سے باہر آجائے مگر وہ شخص کنارے کے قریب آتا ہےتو وہ شخص نشانہ لیکر پتھر اس کے منہ پر مارتا ہے جو اس کے حلق سے نیچے اتر جاتاہے جس سے وہ آدمی جہاں تھا دوبارہ وہیں پہنچ جاتا ہے وہ پھر دوبارہ کنارے پر آنے کی کوشش کرتا ھے وہ شخص دوبارہ اس کو پتھر مار کر کنارے سے دور کر دیتا ھے، صحابہ نے پوچھا یا رسول اللہ یہ کون شخص ہے آپ نے فرمایاوہ سود خور تھا جو سود کھاتا تھا اور سودی کاروبار کرتا تھا۔ ضیا المحسن طیب برمنگھم

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے