ٹشو پیپر کا ایک دلچسپ تجربہ An interesting tissue paper experience

ٹشو پیپر کا ایک دلچسپ تجربہ

ایک جگہ تھوڑا سا پانی گرائیں اس پانی کے ایک طرف ٹشو پیپر کا ایک کونا رکھ دیں، اس کونے کے علاوہ باقی سارا ٹشو پیپر پانی سے باہر ہوگا، تھوڑی دیر بعد دیکھیے گا کہ ٹشوپیپر کا ایک بڑا حصہ گیلا ہوچکا ہے، خاموشی کے ساتھ پانی ٹشوپیپر میں سرایت کرتا جائے گا اور یہ عمل بہت دلچسپ معلوم ہوتا ہے، سرایت کرنے کا عمل نہایت خاموشی اور سرعت کے ساتھ نظر آئے گا۔
اس عمل کو سائنسی اصطلاح میں Capillary Action کہا جاتا ہے، 
یہی حال نیک صحبت یا بری صحبت کا ہے، آپ تھوڑا وقت گزاریں یا زیادہ وقت، صحبت کے اثرات اسی طرز پر آپ کے قلب پر مرتب ہونگے اور شروع میں آپ کو معلوم بھی نہ ہوپائے گا 
جتنی زیادہ صحبت، اُتنے زیادہ اثرات، صحبت کے اثرات از خود سرایت کرتے جائیں گے اس لیے صحبتِ نیک رکھیے اور بری صحبت سے احتراز کیجیے تاکہ دنیا اور آخرت میں سرخ رو رہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Please do not enter any spam link in the comment box
براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں