کامل دین مولانا سہیل باواصاحب ختم نبوت اکیڈمی لندن Kamil Din Maulana Sohail Bawa Sahib Khatam Naboot Academy London

کامل دین
اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے دین اسلام ایک کامل اور مکمل دین کے طور پر پوری انسانیت کے لئے ضابطہ حیات بنا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ پیش کر دیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت مطہرہ دنیا و آخرت کے لئے کامیابی کی ضمانت ٹہری، اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت نجات کا واحد راستہ ہوئی، یعنی دنیا و آخرت کی تمام کامیابیاں اور بھلائیاں اسی دین اسلام میں سمو دی گئیں، اور یہی وجہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رحمت اللعالمین اور خاتم النبیین ہونے کی، لہزا دین اسلام اپنے ظاہری و باطنی علوم میں ایسی صفات سے متصف ہے، جس سے کوئی چیز باہر نہیں ہے،*۔۔۔۔۔۔ مگر ان ساری باتوں کے باوجود قادیانیت کا المیہ اور محرومی یہ ہے، کہ *یہ ایک ایسے جھوٹے مدعی نبوت مرزا قادیانی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، جس کی باتیں اور دعوے خود ساختہ ہیں، جس کی پیشنگوئیاں ہوائی قلعے اور جھوٹ پر مبنی ہیں، لیکن یہ سب ہوتے ہوئے بھی قادیانی/ مرزائی۔۔۔۔ مرزا قادیانی کے احصار سے نکلنے کو تیار نہیں، بلکہ مرزا قادیانی کی حقیقت کو جان لینے کے بعد بھی ہٹ دھرمی سے اور چند روزہ زندگی کے عیش و آرام کی خاطر اسی اندھے گڑھے میں پڑے رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، افسوس کہ قادیانیت نے حقیقت کے مقابل اپنے لئے مرزا قادیانی کو خود فریبی کی شکل میں قبول کر لیا، اور دین اسلام کو پس پشت ڈال دیا۔ حتیٰ کہ قادیانیت مرزا قادیانی سے باہر کسی بات کو سوچنے سمجھنے کے لئے تیار نہیں۔ *آخر میں ایک بات قادیانی لوگوں سے کہتا ہوں، کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے دعا میں بہت بڑی طاقت رکھی ہے، اپنے لئے دعا کریں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ تم کو سچائی اور ہدایت کا راستہ دکھاۓ، اور حق کے متلاشی لوگوں کی دعاؤں کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کبھی رد نہیں کرتا۔ بس طلب سچی ہونا شرط ہے۔*
وماتوفیقی الاباللہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے