for madrassa students Brief introduction of computer in Urdu language مدارس کے طلبہ کرام کیلئے اردو میں کمپیوٹر کورس

Free Computer courses in Urdu for madrassa students and ulama مدارس کے طلبہ اور علماء کرام کیلئے اردو میں کمپیوٹر کورس Computer courses in Urdu for madrassa students and scholars کمپیوٹر کا مختصر تعارف Brief introduction of computer in Urdu language Computerجیسا کہ آپ حضرات کو معلوم ہے، اس وقت پوری دنیا میں کمپیوٹرComputer کا استعمال انسانی زندگی کا حصہ بن گیا ہے اور اسکا استعمال اس قدرزیادہ بڑا ہوا ہے کہ کمپیوٹرComputer کے بغیر ہماری زندگی بالکل نامکمل سی محسوس ہوتی ہے ،اسکول کالجوں وغیرہ میں تو کمپیوٹرComputer کے اوپر کافی توجہ دی جا رہی ہے، لیکن ہمارے مدارس ابھی اس میدان میں کافی پیچھے ہیں میں اپنے مدارس کے ذمہ داران سے درخواست کروں گا کہ اس طرف خصوصی توجہ دی جائے، اور ، مدارس کے طلبہ کے لئے اردو زبان میں کمپیوٹر کورسز کرائے جائیں ،
یہ تو مدارس کے ذمہ داران سے ایک درخواست تھی، اب ہم چلتے ہیں اپنے مقصد کی طرف میں آج اس پوسٹ کے ذریعے آپ حضرات کو یہ بتانا چاہتا ہوں ،کہ انشاءاللہ ہم اپنی ویب سائٹ پر مستقل اردو زبان میں کمپیوٹرComputer کورس شروع کر رہے ہیں تاکہ ہمارے مدارس کے طلباء وقت کی اس اہم ضرورت سے آشنا ہو سکیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ہمارے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بھی اپلوڈ کی جائیں گی
یہ کورس ان شاء اللہ اردو زبان میں ہوگا، لیکن اسکے ساتھ ساتھ کمپیوٹرComputer کے اندر جو انگریزی زبان میں اصطلاحات ہیں ان کو اردو میں سمجھا کر انگریزی میں ہی ہے ان کو ظاہر کیا جائے گا تاکہ جب ہم کہیں کام کریں تو ہمیں یہ احساس نا ہو کہ کمپیوٹرComputer کی اصطلاحات ہمیں نہیں معلوم ہیں۔
اب ہم چلتے ہیں آپ نے کورس کی طرف اور آج کا پہلا سبق شروع کرتے ہیں۔
سوال کمپیوٹرComputer کیا ہے؟
Computerجواب :۔۔اس کا یہ ہے کہ کمپیوٹرComputer دراصل الیکٹرونک مشین ہے جو ڈاٹا کو ایک مخصوص پروگرام کے تحت معلومات میں تبدیل کر دیتا ہے کمپیوٹرComputer کو سمجھنے کے لئے ہمیں تین چیزوں کا ذہن میں رکھنا ضروری ہوگا
نمبر ایک:۔۔۔۔کمپیوٹرComputer ایک الیکٹرانک آلہ ہے، جو، ٹی وی اور ریڈیو وغیرہ کی طرح مختلف الیکٹرانک آلات سے مل کر بنا ہوتا ہے، جو بجلی سے چلتا ہے
نمبر 3 ۔۔۔۔کمپیوٹرComputer پروگرام کا استعمال کرتا ہے ہے
کمپیوٹرComputer نہ صرف یہ کہ بہت تیزی سے کام کرتاہے ، بلکہ بہت ساری الجھی اور بکھری ہوئی باتوں کو مناسب طور پر ترتیب دے کر ہمارے سامنے لاتا ہے۔ نمبر 2۔۔۔۔کمپیوٹر ڈاکو معلومات میں منتقل کرتا ہے سوال:۔۔ کمپیوٹر کے اسٹارٹ ہونے کے عمل کو کیا کہتے ہیں
جواب:۔۔ کمپیوٹرComputer کے اسٹارٹ ہونے کو بوٹ آپ کہتے ہیں
جب ہم کمپیوٹرComputer کواسٹارٹ کرتے ہیں تو سب سے پہلے کمپیوٹرComputer کے مخصوص حصہ میں بجلی پہنچتی ہیں اس کے بعد کچھ مشکل کام ہیں جنہیں ہم بوٹ اپ ، یا بوٹنگ ،کہتے ہیں بوٹ اسٹیپ، کا کام ہوتا ہے کہ بجلی کو آن کرنے کا سیلف ٹیسٹ لے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا کمپیوٹرComputerصحیح کام کررہاہےیانہیں، اوردوسراآپریٹنگ سسٹم کی فائلوں کوکمپیوٹرComputerکی ہارڈڈسک سےکمپیوٹرComputerکی عارضی میموری(جسےہم ریم کہتےہیں)میں لوڈکرنا
اور اگر کسی حصے میں خرابی ہو تو کمپیوٹرComputer اس کی اطلاع سکرین پر ظاہر کر دیتا ہے، اور کمپیوٹر اس وقت تک کام نہیں کرتا ،جب تک کہ مسئلہ حل نہیں ہوتا ۔
یہاں سوال پیدا ہوتاہے کہ کمپیوٹرComputer کو کس طرح معلوم ہوتا ہے کہ مجھے یہ کام ک انجام دینا ہے۔
Computerاس کا جواب یہ ہے کہ کمپیوٹرComputer میں ہر کام کیلئے الگ الگ ہدایت جمع ہوتی ہیں، جنکو ہم کمپیوٹر کی زبان میں پروگرام کہتے ہیں،اورہرہدایت کوہم کمانڈکہتےہیں انہیں کمانڈزکےذریعہ کمپیوٹرComputerہماری بات کوسمجھ کر کوئی بھی کام باسانی کرتاہے۔
اب ہم چلتے ہیں کمپیوٹرComputer کے کام کرنے کے اصول کی طرف۔
سادہ سے الفاظ میں ہم یہ سمجھ لیں کہ تین چیزیں ہوتی ہیں ان پٹ، پروسس ،آؤٹ پٹ۔
ان پٹ کیا ہے؟:۔۔
اس کو اردو میں ہم کہیں گے کہ کسی چیز کو ہدایت دینا ۔
پروسس کیا ہے ؟ :۔۔
ہماری ہدایت دینے کے بعد کسی کام کو کرنے کیلئے جو عمل کرے گا ،اس کو پروسیس کہیں گے
آؤٹ پٹ کا کیا مطلب ہے ؟:۔۔
ہماری ہدایات دینے پرکمپیوٹرComputerنے ان پرعمل کیا،اورعمل کرنےکےبعدمیں جو نتیجہ ہمارے سامنے آیا اس کو آؤٹ پٹ کہیں گے۔
ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ کمپیوٹرComputer چھوٹا ہو یا بڑا ،ٹیبلیٹ، ہویا موبائل، یہ سب ، ان پٹ پروسس اور آؤٹ پٹ ،کے اصول پر کام کرتے ہیں، یعنی ہدایات حاصل کرنا ان ہدایات پر عمل کرنا اور نتیجہ دینا۔
اسکو ہم مثال سے اس طرح سمجھ سکتے ہیں،مثلاًآپکو چاول بنانے ہیں تو آپ چاول کو ایک برتن میں رکھیں گے،جوکہ ان پٹ ہوجائےگا،جب چاول چولھےپرپکیں گےتووہ پروسیس ہوگا،اورچاول پک کردسترخوان پر آجائیں گےتواسکوہم آؤٹ پٹ کہیں گے۔
امید ہے آپ کو ان پٹ ،پروسس ،اور آؤٹ پٹ، کا پورا اصول اور ضابطہ سمجھ میں آگیاہوگا،اگلی پوسٹ میں ان شاء اللہ ہم کمپیوٹرComputerکےاجزاء یعنی کمپیوٹرComputer کے پارٹس کےبارےمیں جانیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

6 تبصرے

  1. ماشاءالله ،حالات حاضرہ کے اعتبار سے آپ کایہ ایک اچھا اقدام ہے اللہ تعالیٰ استقامت دیں آمین
    اور قاری صاحب کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے آمین

    جواب دیںحذف کریں
  2. جزاك الله خيرا في الدارين

    جواب دیںحذف کریں

Please do not enter any spam link in the comment box
براہ کرم کمنٹ باکس میں کوئی سپیم لنک نہ ڈالیں