معلوماتی مقابلہ نمبر تین میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب

معلوماتی مقابلہ نمبر تین میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب






 

ان حضرات کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے اس مقابلہ میں شرکت کی اور اپنا قیمتی وقت اس کتاب کے مطالعہ میں صرف کیا اس بار معلوماتی مقابلہ میں ان حضرات نے شرکت کی مفتی محبوب عالم استاذ جامعہ عربیہ رحمانیہ ٹانڈہ مفتی محمد وسیم استاذ جامعہ عربیہ رحمانیہ ٹانڈہ مفتی سعیدالرحمٰن استاذ مدرسہ تحفیظ الأبرار ویرپورتھان ضلع مرادآباد مفتی محمد عمران استاذ دارالعلوم ٹانڈہ اللہ ان حضرات کی محنتوں کو قبول فرمائے گروپ میں موجود چند افراد کے علاوہ کوئی بھی حصہ نہیں لیتا اس سے ایسا محسوس ہوتاہے کہ مطالعہ ہماری طبیعتوں پربھاری ہے آئندہ اس معلوماتی مقابلہ میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی اور اسکو ہم ٹانڈہ کی سطح پر کریں گے اور اسکی مدت کم ازکم 6 ماہ ہوگی یعنی ہر چھ مہینے میں ایک بار بستی کی سطح پر یہ مقبالہ کرایا جائےگا اور انعام کی رقم بھی ان شاءاللہ زیادہ کرنے کی کوشش کریں گے وجہ اسکی یہ ہیکہ کہ احباب کی طرف سے عدم دلچسپی اور بندہ کی اپنی کچھ مصروفیات اکیلاہوں اسلئے اس بار بہت زیادہ تاخیر ہوئی اسکے لئے معذرت آئندہ اس طرح کے حالات سے بچنے کیلئے کچھ اصول بھی بنائے جائیں گے اور بڑوں سے مشورہ کے بعد ان شاءاللہ اگلے مقابلہ کا اعلان بھی کیا جائےگا اس بار کچھ احباب کے سوالات کے جوابات صاف تحریر نہیں تھے جسکی وجہ سے کافی پریشانی ہوئی آئندہ احباب اسکا بھی خیال رکھیں کہ ہر سطر صاف وخوشخط ہو اللہ آپکا اور ہم سب کا نگہبان ہو تقریباَ ایک ھفتہ سے طبیعت خراب ہے احباب سے خصوصی دعاء کی درخواست ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے