معلوماتی مقابلہ نمبر تین

معلوماتی مقابلہ نمبر تین میں کئے گئے سوالات کے صحیح جوابات سوال نمبر 1 ----ظہور اسلام سے پہلے لوگوں کو کتنے ہنر آتے تھے ۔ جواب----ظہورِ اسلام سے پہلے لوگوں کو بہت ہنر آتے تھے،مثلا کاشت کاری ریشمی کپڑے بننے کا کام، سمندر میں کشتی تیار کرتے تھے۔ سوال نمبر 2 ----عرب کے مشرقی پڑوسی ممالک کون کون ہیں۔ جواب----عرب کے مشرقی ممالک عراق اور ایران ہیں۔ سوال نمبر3 ----ظہور اسلام سے پہلے یہودیوں کے وطن کا کیا نام تھا۔ ،جواب----ظہورِ اسلام سے پہلے یہودیوں کامستقل کوئ وطن نہیں تھا ، بحیرہ روم کے چاروں طرف کے ممالک میں انکی بستیاں آباد تھیں ،اسی طرح کچھ یہودی مدینہ میں آبادتھے اور کچھ مدنہ کی جانب شمال میں واقع نخلستان،خیبرمیں مضبوط قلعوں میں آباد تھے۔ سوال نمبر4 ----بدھ مت وحدانیت سے بت پرستی کی طرف کب متوجہ ہوا ۔ جواب---- ظہور اسلام کے وقت بدھ مت میں بھی بت پرستی عام ہوگئی تھی ، یہ لوگ مہاتما بدھ کی مورتی بناکر اسکی عبادت کرنے لگے تھے۔ سوال نمبر5 ----بیت اللہ کہ تعمیر کے وقت مکہ کی آبادی کتنی تھی ۔ جواب ---- بیت اللہ کی تعمیر کے وقت مکہ کی آبادی بالکل نہیں تھی۔ سوال نمبر6 ----عربوں کی چند خصوصیات کا ذکر کریں ۔ جواب----عربوں کی خصوصیات یہ تھیں کہ وہ کسی سے ڈرتے نہیں تھے،فیاض تھے، تقریر میں ایک کمال کا ملکہ حاصل تھا اپنے سامنے سب کو گونگا سمجھتے تھے فصاحت و بلاغت کے امام تھے۔ سوال نمبر 7 ----جغرافیائی اعتبار سے عرب کہاں واقع ہے۔ جواب----جغرافیائی اعتبار سے عرب ایشیا اور افریقہ کے عین وسط میں واقع ہے۔ سوال نمبر 8 ----ہجرت حبشہ کے بعد کون دو بااثر لوگ ایمان لائے ۔ جواب----ہجرتِ حبشہ کے بعد حضرت عمر فاروق اور حضرت حمزہ رضی اللّٰہ عنہما اسلام لائے۔ سوال نمبر9 ----عشرہ مبشرہ کون کون ہیں ۔ جواب----عشرہ مبشرہ وہ دس صحابہ جن کے بارے میں جنت کے داخلے کی خوش خبری دی گئی یہ ہیں، ١ حضرت ابوبکر صدیق٢ حضرت عمر٣ حضرت عثمان غنی٤ حضرت علی، ٥ حضرت طلحہ٦ سعد بن ابی وقاص٧ حضرت زبیر بن عوام ٨سعیدبن زید ٩حضرت ابو عبیدہ١٠ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضوان اللہ تعالیٰ۔ سوال نمبر 10 ----شعب ابی طالب کیا ہے اور اسکا پس منظر۔ جواب---- شعب ابی طالب ایک گھاٹی کا نام ہے جس میں مسلمان تین سال تک محصور رہے تھے ۔ سوال نمبر11 ----مدینہ پہونچ کر حضور اکرم ﷺ نے سب سے پہلے تین اہم کام کیے وہ کیا کیا تھے، کی وضاحت۔ جواب---- مدینہ پہونچ کر تین اہم کام یہ کئے,١ مسجد نبوی کی تعمیر -اخوت ( بھائی چارگی کا نظام قائم کیا گیا)، مدینہ کے مسلمانوں ،یہودیوں اور اور مشرکوںپر مشتمل ایک سیاسی نظام کی بنیاد ڈالی۔ سوال نمبر12 ----غزوہ احد میں مسلمانوں کی تعداد اور کفار کے کمانڈر کا نام۔ جواب----غزوہِ احد میں مسلمانوں کی تعداد،سات سو تھی ،اور کفار کے کمانڈر کا نام ابو سفیان تھا۔ سوال نمبر13 ----یہودیوں کے مشہور سورما کا نام اور کس صحابی نے قتل کیا۔ جواب----یہودیوں کے مشہور سورما مرحب تھا اور اسکو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قتل کیاتھا۔ سوال نمبر 14 ----مسیلمہ کذاب کون تھا اور کہاں کا تھا۔ جواب ---- مسیلمہ کذاب نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا تھا ،اور یمامہ میں رہتاتھا۔ سوال نمبر15 ----فلسطین کس کے دور حکومت میں مسلمانوں کے قبضہ میں آیا۔ جواب----فلسطین پرسب سے پہلے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں قبضہ ہوا۔ سوا ل نمبر16 ----حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کی اہم اصلاحات میں سے چند کا ذکر کریں۔ جواب----حضرت عمر رض کے دور خلافت جو تقریباً ساڑھے دس سال رہا۔ اہم اصلاحات یہ پیش آئیں کہ زکوٰۃ کے نظام کو مضبوط کیا گیا ،تراویح کا قیام عمل میں آیا جیل خانے بنوائے ،فوج کا محکمہ قائم کیا ،پولس کا محکمہ قائم کیا ، عدالتیں قائم کیں بیت المال قائم کیا، مکتب و مدرسےمیں مدرسین کی تنخواہیں مقرر کیں مؤذنین وائمہ کی تنخواہیں مقرر کیں مکہ اور مدینہ کے درمیان چوکیاں بنوائیں ،۔ لوگوں کے وظائف مقرر کئے ، بچہ کی پیدائش کے بعد ہی اسکا وظیفہ شروع ہوجاتاتھا۔ سوال نمبر 17 ----خارجی فرقہ کی بنیاد کب پڑی۔ جواب---- خارجی گروہ کی بنیاد جنگ صفین کے موقعے پر پڑی ۔ سوال نمبر 17 ----جو کتاب مطالعہ کیلئے منتخب کی گئی تھی اسکے اندر ایک جگہ رسول کریم ﷺ کے کس معجزے کا انکار نظر آتاہے کسی ایک کا تذکرہ کریں۔ جواب----منتخب کتاب میں جن معجزوں کا انکار کیا گیا ہے ان میں ایک یہ ہے ، کہ ہجرتِ مدینہ کے وقت کفار آپﷺ کے گھر کا محاصرہ کئے ہوئے تھے آپﷺ نے اپنے بستر پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کولٹادیا اور آپ ﷺ ایک مشت خاک لیکر اپنے گھر سے برآمد ہوئے اورسورہ یس کی آیتیں فہم لا یبصرون تک پڑھ کر ان کے سروں پرڈال دی جس کی وجہ سے انکی آنکھوں پر اللہ نے پردہ ڈال دیا ، یہ صحیح ہے۔ جبکہ اس میں اس طرح کا انکار ہے کہ کفار کو آپ کے گھر کےباہر اونگھ آگئی تھی اس میں معجزے کا انکار ہورہا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے