دو نعمتیں بہت بڑی ہیں جو قرآن نے بیان کی ہیں

دو نعمتیں سب سے بڑی نعمتیں ہیں۔ اللہ تعالٰی کی طرف سے ہدایت اور عنایت ملتی ھے ہدیت بھی اسے ملتی ہے جسے اللہ تعالی ہدایت دیتا ھے۔ اور عنایت بھی اسے ملتی ہے جسے اللہ تعالی عنایت کرتا ھے۔ اِنَّكَ لَا تَهْدِىْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَلٰكِنَّ اللّـٰهَ يَـهْدِىْ مَنْ يَّشَآءُ ۚ وَهُوَ اَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِيْنَ (56 بے شک تو ہدایت نہیں کر سکتا جسے تو چاہے لیکن اللہ ہدایت کرتا ہے جسے چاہے، اور وہ ہدایت والوں کو خوب جانتا ہے (سورۃ القصص) وَمَنْ يُّطِعِ اللّـٰهَ وَالرَّسُوْلَ فَاُولٰٓئِكَ مَعَ الَّـذِيْنَ اَنْعَمَ اللّـٰهُ عَلَيْـهِـمْ مِّنَ النَّبِيِّيْنَ وَالصِّدِّيْقِيْنَ وَالشُّهَدَآءِ وَالصَّالِحِيْنَ ۚ وَحَسُنَ اُولٰٓئِكَ رَفِيْقًا (69) اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کا فرمانبردار ہو تو ایسے لوگ ان کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا جو نبیوں اور صدیقوں اور شہیدوں اور صالحوں میں سے ہیں، اور یہرفیق کیسے اچھے ہیں۔ ذٰلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللّـٰهِ ۚ وَكَفٰى بِاللّـٰهِ عَلِيْمًا (70) یہ اللہ کی طرف سے احسان ہے، اور اللہ کافی ہے جاننے والا۔ (سورہ النساء)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے