Malumati Muqabala Urdu Tanda Badli Rampur


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

جیساکہ آپ حضرات کو معلوم ہے کہ گروپ ممبران کے درمیان ہر ماہ کے شروع میں انعامی مقابلہ کیا جاتاہے جسمیں کسی کتاب کا انتخاب کرکے مطالعہ کے لئے دی جاتی ہے اور مہینہ کے شروع میں اسی کتاب سے سوالات ترتیب دئے جاتے ہیں ان شاءاللہ اس بار بھی ہمارا ماہانہ معلوماتی مقابلہ اپنے وقت مقررہ پر ہوگا اسکے لئے اس بار ہم نے جس کتاب کا انتخاب کیاہے اس کتاب کے نام سے ہی موضوع کی اہمیت معلوم ہوجاتی ہے کتاب کا نام ہے ملت اسلامیہ کی مختصر تاریخ جس کے مصنف ثروت صولت صاحب ہیں تمام احباب سےدرخواست ہے کہ اس معلوماتی مقابلہ میں سنجیدگی کے ساتھ حصہ لیں اور مقابلہ کیلئے منتخب کی گئی کتاب کا بغور مطالعہ کریں تاکہ معلومات کابڑذخیرہ ہمارے ذہن میں جمع ہوجائے اور بوقت ضرورت ہم اس سے خاطرخواہ فوائد حاصل کرسکیں
اگست کے شروع میں ان شاءاللہ اسی کتاب سے سوالات ترتیب دئے جائیں گے
مزید پانچ سوالات جنرل نالج سے بھی ہونگے جنکے متعلق کوشش کی جائے گی کہ آسان اور عام سوالات ہوں
مزید اس مرتبہ انعامات کی ترتیب بھی کچھ الگ رہے گی اس بار ان شاءاللہ تین حضرات کو انعامات تقسیم کئے جائیں گے جس میں اول پوزیشن آنے پراور دوسرے تیسرے مقام پر آنے والے دو حضرات کو انعام دئے جائیں گے اور ساتھ میں سند امتیاز سے بھی نوازا جائےگا ان شاءاللہ
مجھے امید ہے کہ تمام احباب اس کتاب کے مطالعہ پر خصوصی توجہ دیں گے
اپنے اس بھائی کو دعاؤں میں یاد رکھاکریں


Malumati Muqabala Urdu Tanda Badli Rampur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے